دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں اجلاس دستار بندی 16/مارچ کو ، مولانا محمود مدنی کی ہور ہی ہے شرکت
اسلام پور: (احمدحسین قاسمی) شہر اسلام پور میں واقع دینی واقامتی ادارہ دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں آئندہ 16مارچ بروز بدھ کو آٹھواں ایک روزہ عظیم الشان اجلاس دستاربندی زیر صدارت نمونہ اسلاف الحاج مولانا انوارعالم صاحب ناظم عمومی دارالعلوم بہادرگنج بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
جس میں مہمان خصوصی قائدجمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہ العالیہ صدر جمعیت علمائے ہند تشریف لا رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے عظیم استاذحدیث حضرت مولانا و مفتی مزمل حسین صاحب مظفرنگری دامت برکاتہم العالیہ بھی تشریف لا رہے ہیں اور ان کے علاوہ بہت سارے اکابرین علمائے دین دانشورانِ قوم و ملت اور شعرائے اسلام بھی تشریف فرما ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
مہتمم دارالعلوم حسینیہ جناب مفتی عیسٰی جامی قاسمی صاحب مولانا معروف کرخی اور مولانا قاری مظفر ادریس اور جملہ خدامان دارالعلوم حسینیہ کی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہو کر جلسہ دستار بندی کو کامیاب بنائیں اور علمائے ربانی کے بیانات اور دستار بندی کے دلشاد منظر سے مستفیض ہوں۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!