حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہانوں کیلئے رحمت بناکر مبعوث کئے گئے
سوپول مپریس ریلیز) فلاح ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری محمد ابوالمحاسن استاذ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا تروینی گنج سوپول نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ کو ایک مانیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانیں اس کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں جس کا خلاصہ ہے (لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ (نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے اور حضورﷺ اللہ رسول ہیں یہ کلمہ پڑھ لینے کے بعد ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم ایمان کے تقاضوں کو سمجھیں انہیں تقاضوں کو سمجھانے کیلئے نبی کو بھیجا گیا حضور صلی اللہ علیہ کی بعثت سے قبل جتنے بھی نبی آئے وہ کسی ایک خاص قبیلہ کیلئے آئے اورہمارے پیغمبر ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کےلئے رحمت بناکر بھیجا ہے
تواب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ رحمت اورمہربانی کاتقاضہ کیاہے؟علماءنےلکھاہےکہ آپﷺتمام جہانوں کےلئے رحمت ہیں،چاہے وہ عالم انسانیت ہویاعالم جن،عالم ملائکہ ہوں یاعالم حیوانات،یاپھرعالم چرند پرند،ان تمام عالموں کیلئے آپﷺ کو رحمت بناکربھیجاگیاہے،انسانوں کیلئے رحمت تو اسطرح ہوئے کہ آپ ﷺ فیضان ربانی اور انعامات خداوندی کیلئے واسطہ اورذریعہ بنے،اپنی اپنی قابلیت اورقبولیت کے تناسب سے پوری عالم انسانیت کیلئے آپؐ ایک مشعل کامل بن کرآئے، آپؐ نے انسانوں کے سامنے علوم کے خزانے رکھدئے،اورانسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کی رہنمائی فرمائی،انسان کی پیدائش سے لیکر وفات تک اور وفات کے بعد پھر حیات تک اور حیات ثانیہ سے لیکر حیات جاودانی تک وہ کونساپہلو اورکونسا شعبہ ہے جسکی آپؐ نے پوری پوری رہنمائی نہ کی ہواسکے علاوہ رسول اکرم ﷺ نے مطلق انسانیت کے حقوق کاجو تعین کیاہے اور انسان کو ایک دوسرے پر ظلم وزیادتی سے جو روکاہے اس میں بھی غیر مسلموں کےلئے آپﷺ کامل و مکمل رحمت ہیں،آپؐ نے اپنے ارشادات عالیہ میں بھی مہربانی،رحمت وشفقت، ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت اور عدل وانصاف پربہت زوردیاہے،ایک حدیث میں آپﷺ کاارشاد ہے’’جو شخص لوگوں پر مہربانی نہیں کریگا اللہ تعالیٰ اس پر مہربانی نہیں کریں گے‘‘(حدیث)
ایک دوسری حد یث میں ہے ’’تم زمین والوں پر مہربانی کرو تم پر آسمان والا مہربانی کرے گا‘‘۔اسی طرح آپﷺ فرشتوں کیلئے بھی رحمت ہیں،ایک دفعہ حضور اکرمؐ نے حضرت جبریل سے پوچھاکہ ’’عالم کیلئے میرے رحمت ہونے کاتجھے کیافائدہ پہونچا ہے؟یعنی اس رحمت کا تجھ پر کیااثر ہوا ہے؟ جبریل امین نے جواب میں فرمایا کہ مجھے یہ ضمانت مل گئی ہے کہ میراخاتمہ باالخیر ہوگا علماء کے بقول حضرت جبریل امین کایہ جواب دوسرے فرشتوں کےلئے بھی عام کیاجاسکتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کے واسطے سے قرآن کریم میں تمام فرشتوں کی معصومیت کاتذکرہ فرمایا ہے،ان کی اطاعت وعظمت کے اعلانات فرمائے جبریل امین کی امانت ودیانت، صاحب قدرو منزلت اورانکی شان ورفعت کااعلان فرمایااورتمام فرشتوں کو مقربین بارگاہ خداوندی قراردیا خداوندی قراردیا، فرشتوں سے محبت کاحکم دیااوران سے عداوت کو اپنے ساتھ دشمنی قرار دیا‘‘۔ ایسے ہی آپﷺ جنات کیلئے بھی رحمت ہیں،جنات کےلئے بھی شرعی قواعد وقوانین وہی ہیں جو انسان کےلئے ہیں،لہذا جن وجوہات کی وجہ سے آپ انسانوں کیلئے رحمت ہیں انہی وجوہات کےتحت آپ جنات کیلئے بھی رحمت ہیں آپؐ کی ذات بابرکت جانوروں کےلئے بھی رحمت ہے مختلف احادیث میں آپ ﷺ نے جانوروں کے ساتھ نرمی اختیار کرنے کاحکم دیا،
ایک حدیث میں فرمایا”ان بے جان جانوروں کے بارےمیں خدا کاخوف کرو،جب تک وہ صحیح سالم ہوں ان پر سواری کرو اور پھر صحیح حالت میں انکو چھوڑ دو”ایک اورحدیث میں ہے کہ”کسی حیوان کو بیٹھنے کےلئے منبر مت بناؤ”ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ”ذبح کرتے وقت کسی جانور کے ساتھ زیادتی نہ کرو،چھری کو خوب تیز رکھو،اورجہاں تک ذبح ضروری ہے اسی پراکتفا کرو”اسکے علاوہ اور بھی کئی حدیثیں جانوروں کے تعلق سے موجود ہیں جس میں جانوروں کے ساتھ خیرخواہی کی تعلیم دی ہے،اسی طرح آپ پرندوں کےلئے بھی رحمت بناکر مبعوث کئے گئے،ایک سفرمیں، کسی صحابی کو آپ ﷺ نے دیکھاکہ پرندوں کے چند چوزوں کو چادر میں لپیٹ رکھاہے آپؐ نے اسکو کھولنے کاحکم دیاجب اسکو کھولا گیا تو چوزوں کے ساتھ اسکی ماں بھی بیٹھی ہوئی تھی،اورواپس نہیں جارہی تھی آپﷺ نے جب یہ قصہ سنا تو فرمایا”اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر چوزوں کی ماں سے بھی زیادہ مہربان ہیں،پھرآپؐ نے حکم دیاکہ”جاؤ اس پرندے کو ان چوزوں کے ساتھ وہیں چھوڑ آؤ جہاں سے پکڑاہے،اس صحابی نے وہیں لے جاکر سب کو چھوڑدیا،اسی طرح اور بھی کئی واقعات ہیں جن سے واضح طور پر معلوم ہوتاہے کہ آپ ﷺ تمام جہانوں کےلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں،اب اس رحمت کاتقاضہ یہ ہے کہ ہم اس رحمت کے پیغام کو عام کرنے میں حصہ لیں اوراہم کردار اداکریں،علماء نے لکھاہے کہ آپﷺ سارے جہان کےلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں، اگرکوئی بدبخت اس رحمت عامہ سے خود ہی منتفع نہ ہو تو یہ اسکا قصور ہے
حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحبؒ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ”اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم ہدیہ جو بندوں کو ملا وہ رسول اکرمؐ کی ذات بابرکات ہے، اور رسول اکرم ﷺ کے بنیادی طور پر تین حقوق ہیں جنکاادا کرنا ہر فرد کےلئے ضروری ہے،ایک عظمت، دوسرے محبت اور تیسرے متابعت،عظمت یہ ہے کہ آپؐ کو اتنابڑا جانا اور سمجھاجائے کہ کائنات میں کوئی اتنی بڑی ہستی نہیں ہے،جتنی آپ ﷺ کی ہے،دوسری چیز محبت ہے اگر محبت نہیں ہوگی تو ایمان نصیب نہیں ہوگا،آپؐ کا یہ حق ہے کہ ہم آپؐ سے محبت کریں، محبت کا خاصہ یہ ہے کہ فقط محبوب ہی محبوب نہیں ہوتامحبوب کی ادائیں بھی محبوب ہوجاتی ہیں،جس سے محبت ہوتی ہے تو آدمی یہ چاہتا ہے کہ میں صورت بھی ایسی بنالوں جیسی محبوب کی ہے،چال ڈھال بھی ایسی بنالوں جیسی محبوب کی ہے،رہن سہن کاڈھنگ بھی ایسا بنالوں جومیرے محبوب کاہے،محبوب سے جب محبت ہوتی ہےتو فقط محبوب سے نہیں ہوتی بلکہ اسکی ہرایک اداسے محبت ہوجاتی ہے،یہاں تک کہ اسکا گھر در بھی محبوب بن جاتاہے،اورتیسرا حق متابعت ہے، جو قانون آپؐ نے لاکردیا ہم اسکی پیروی اوراطاعت کریں، جو سنتیں آپؐسے ثابت ہیں انکی اتباع کریں،ایک ایک سنت کی پیروی میں جونورانیت اور برکت ہے، ہم اپنی عقل سے ہزار قانون بنالیں اس میں وہ خیروبرکت نہیں آسکتی جو آپؐ کی ایک سنت کی ادائیگی میں برکت ہوسکتی ہے،
ایک ایک سنت کی پابندی کرنا اسی کا نام متابعت ہے”(خطبات حکیم الاسلام)اللہ تعالی ہم سبکوآپؐ سے بے انتہا محبت عطافرمائے، اورسنتوں کی پابندی کی توفیق