اہم خبریں

حج فارم بھرنے کے لیے محض ایک ہفتہ کا وقت باقی، اس سال خواہش رکھنے والے افراد جلدی جمع کریں فارم

  • سینٹرل بچ کمیٹی نے پہلے ہی فارم بھرنے کے لئے 3 ماہ کی مدت کا اعلان کیا تھا جس کا وقت 31 جنوری کو ختم ہو جائے گا

ہندوستانی عاز مین کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

دیوبند ، 22 جنوری – حج 2022 کے لئے درخواست دینے اور آن لائن فارم بھر نے کے لئے صرف ایک ہفتہ کا وقت باقی ہے ۔ سینٹرل بچ کمیٹی نے پہلے ہی فارم بھرنے کے لئے 3 ماہ کی مدت کا اعلان کیا تھا جس کا وقت 31 جنوری کو ختم ہو جائے گا ۔ ہو سکتا ہے کہ حکومت اور حج کمیٹی کی جانب سے اس مدت میں مزید اضافہ نہ کیا جائے اسلئے آئندہ ایک ہفتہ کے دوران سفر حج پر جانے کے خواہشمند حضرات اپنے حج فارم آن لائن بھر کر متعلقہ حج کمیٹی کوار سال کر دیں ۔

دیو بند میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے حج 2022 کے سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فروری 2022 کے بعد کرونا وائرس کا زور اور اس کے خطرات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔اسی لئے سفر حج پر جانے والے ہندوستانی عاز مین کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال حج ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہو گا اس اعتبار سے ابھی 5 ماہ کا وقفہ ہے اور اس وقت تک عالمی محکمہ صحت اور دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی مہلک وباء کے اثرات تقریبا خاتمہ کے قریب ہوں گے ۔

کورونا کے خاتمہ اور عالمی سطح پر بہتر حالات ہو جانے مد نظر ہی سعودی حکومت کی وزارت حج نے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو سفر حج کی اجازت دی ہے۔اسلئے سفر حج کی خواہش رکھنے والے افراد بے خوف ہو کر سفر حج کی تیاری کر یں۔اس سال حج فارم کم تعداد میں بھرے جانے کی وجہ سے قوی امید ہے کہ جتنے افراد حج فارم مکمل کر کے بھیجیں گے ان سب کو سفر حج کی اجازت مل جائے ۔حج کاؤنٹر آئندہ 31 جنوری تک عازمین کی سہولت کے لئے دن رات اپنی خدمات جاری رکھے گا

  • مزید معلومات رابطہ نمبر اور 9027045787 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ 9997357686

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button