اہم خبریںعالمی خبریں

حاجیوں کے لیے خوشخبری، اس بار 10 لاکھ لوگ جا سکیں گے سفر حج پر، سعودی عربیہ نے بڑھا دی تعداد

نئی دہلی : کورونا وائرس کی دو سال کی سخت پابندیوں کے بعد سعودی عرب نے اس سال حج میں شرکت کے لیے باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سال 2022 میں عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ سعودی عرب نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر سے 10 لاکھ مسلمانوں کو اس سال حج میں شرکت کی اجازت دے گا۔ درحقیقت دوسالہ وبائی پابندیوں کے بعد وہاں جانے والے زائرین میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس اعلان نے ریاست سے باہر کے بہت سے مسلمانوں کے لیے امیدیں جگائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ گزشتہ سال صرف 60 ہزار سعودی شہریوں کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کورونا وبا سے قبل دنیا بھر سے 25 لاکھ افراد کو حج کی اجازت دی جاتی تھی۔ سعودی عرب نے وبائی مرض سے ایک سال قبل مکہ اور مدینہ میں ایک ہفتہ طویل حج اور سال بھر کے عمرے کے دوران اسلام کے مقدس مقامات کے زیارت سے 12 بلین ڈالر تک کمائی کرتے تھے ۔

حج کا آغاز اس سال جولائی سے ہوگا۔جس کے لیے آپ کو پہلے سے درخواست دینا ہوگی۔ واضح رہے کہ اسلام میں فریضہ حج کو بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان اپنی زندگی میں یہ سفر حج کے خواہاں ہوتے ہیں۔ 2019 میں تقریباً 2.5 ملین لوگوں نے مکہ اور مدینہ میں شرکت کی جو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ لیکن 2020 میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سعودی حکام نے صرف 1000 عازمین کو حج میں شرکت کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھ سکتے

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button