جمعیۃعلماء ہند کے چیف مولانا ارشد مدنی نے ہونہار طلباء/طالبات کے لیے کیا اسکالرشپ کا اعلان
- یہ اسکالرشپ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے میدان میں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی
- ایسے طلباء کر سکتے ہیں درخواست جو کسی معروف ادارے میں انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن ، یا کسی بھی ٹیکنیکل پروفیشنل تربیتی کورسز میں زیرِ تعلیم ہوں اور گزشتہ سال کے امتحان میں 70 فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں اور مالی دشواری یا تنگ دستی کے بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں ۔
نئی دہلی، 20 جنوری (قومی ترجمان) جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ( ارشد مدنی پبلک ٹرسٹ تعلیمی امدادی فنڈ ) اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے میدان میں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی ۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی کی طرف سے جمعرات کو جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر دہلی سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی سال 22-2021 کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ” قوم کے ان ہونہار ضرورت مند اور مستحق طلبہ و طالبات سے مالی اعانت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں جو کسی معروف ادارے میں انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن ، یا کسی بھی ٹیکنیکل پروفیشنل تربیتی کورسز میں زیرِ تعلیم ہوں اور گزشتہ سال کے امتحان میں 70 فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں اور مالی دشواری یا تنگ دستی کے بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں ۔
- امیدوار مجوزہ درخواست فارم بھر کر کے صرف بذریعہ ڈاک 14 فروری 2022 تک جمعیۃعلماء ہند کے دفتر میں جمع کرائیں ۔
- درخواست کا فارم جمعیۃعلماء ہند کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔