تازہ خبر

جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل

اتردیناجپور (قومی ترجمان) مورخہ ١٣ ربیع الأول ١٤٤٦ ھ مطابق 17 ستمبر بروز منگل 2024 ؏ ٹاؤن ہال لائبریری اسلام پور ضلع اتر دیناجپور میں جمعیة علماء ہند ضلع اتر دیناجپور کا انتخابی پروگرام عمل میں آیا۔

قاری تبارک صاحب کی تلاوت قرآن کریم اور نعت النبی کے بعد قیام جمعیت کاپس منظر اغراض ومقاصد اور کارناموں پر حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم منجھوک ضلع اتر دیناجپور مغربی بنگال کا جامع خطاب ہوا پھر حضرت مفتی ظفر مبین نے مزید روشنی ڈالی، اس کے بعد مولانا قمر الہدی صاحب نے کارگزاری سنائی ۔

Bihar madarsa board vacancy

اخیر میں صدر مجلس حضرت مولانا قاری شمس الدین صاحب نے جمعیت کی ضرورت واہمیت پر سیر حاصل گفتگو فرماتے ہوئے انتخاب کے اصول وضوابط سمجھا ے اور اکابر کے طریقۂ انتخاب کو اپناتے ہوئے پوری آزادی کے ساتھ راے دہی کرائ اور واضح اکثریت کے ساتھ مندرجہ ذیل عہدوں کیلئے مندرجہ ذیل علماء کا انتخاب فرمایا ۔

صدر حضرت مولانا و مفتی ظفر مبین صاحب نعمت پور ضلع اتر دیناجپور
1.نائب صدر حضرت مولانا مفتی حذیفہ صاحب شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم منجھوک
2۔نائب صدر حضرت قاری ارشاد صاحب ندوی راے گنج، جزل سکریٹری حضرت مولانا اخلاق صاحب مہتمم جامعہ قاسم العلوم منجھوک، نائب سکریٹری حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب گچی نگر ، مولانا قمر الہدی صاحب منجھوک، قاری امیر الاسلام صاحب راےٴ گنج، مولانا ابوالکلام صاحب  و قاری منظور صاحب خازن ، حضرت مولانا رفیق صاحب ڈائٹن۔

پروگرام میں جمعیة علماء صوبہ بنگال کےجزل سکریٹری  حضرت مولانا قاری شمس الدین صاحب قاسمی مفتی شہاب الدین صاحب مظاہری مفتی عبد الحمید صاحب مفتی حذیفہ صاحب  مفتی ظفر مبین صاحب مولانا انعام صاحب حضرت مولانا جمیل صاحب   مولانا قمر الہدی صاحب  مولانا اخلاق صاحب مفتی شہباز صاحب مولانا اسلم صاحب  قاری اسامہ صاحب اس کے علاوہ علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ جمعیت کے اغراض ومقاصد  پرمکمل عمل کی توفیق عطا فرمائے ( آمین یارب العالمین)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button