ارریہارولاہم خبریںاورنگ آبادبانکابکسربھاگلپوربھوجپوربہاربیگوسراےپٹنہپورنیہتعلیم و روزگارجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیتامڑھیسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکھگڑیاکیمورگوپال گنجگیالکھی سرائےمدھوبنیمدھے پورامشرقی چمپارنمظفر پورمغربی چمپارنمونگیرنالندہنواداویشالی

جاب الرٹ: بہار میں 4050 کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی ہوگی بحالی، B.Sc نرسنگ اور GNM کی ہوگی تقرری

بہار، 15 فروری – نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت ریاست بہار میں 4050 کمیونٹی ہیلتھ افسران کی تقرری کی جانی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے ریاست کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے یہ صحت کارکن آشا کی قیادت کریں گے۔ محکمہ صحت کی ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس میں 936 آسامیاں غیر محفوظ ہیں جبکہ 499 اسامیاں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

محکمہ کے مطابق یہ موقع بی ایس سی/ پوسٹ بیسک B.Sc نرسنگ اور GNM کی اہلیت رکھنے والوں کو تمام سی ایچ اوز کی بحالی کے لیے دیا جائے گا۔ اس کے لیے صرف مرکزی یا ریاستی حکومت کے ذریعہ تسلیم شدہ تعلیمی ادارے سے حاصل کی گئی ڈگری ہی قابل قبول ہوگی۔

کب تک دے سکتے ہیں درخواست :

3 مارچ تک آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

درخواست جمع کرنے کی فیس :

غیر محفوظ، پسماندہ طبقات، انتہائی پسماندہ طبقات اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 500 روپے اور بہار کے رہائشی ایس سی، ایس ٹی اور خواتین درخواست دہندگان کو 250 روپے آن لائن درخواست کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

تو وہیں جو لوگ پہلے ہی CHO کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، انہیں دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست دہندگان کو پوسٹ میں شامل ہونے سے پہلے 1000 روپے کے اسٹامپ پیپر پر 1.50 لاکھ روپے کا بانڈ پیپر دینا ہوگا۔ امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ مرکزی یا کسی ریاستی حکومت کی نرسنگ کونسل میں مستقل طور پر رجسٹرڈ ہو۔

محکمہ کے مطابق سی ایچ او کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 15,000 روپے کامیابی پر مبنی ترغیب کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔ یہ مراعات منتخب امیدواروں کی جانب سے صحت کی بنیادی سہولیات کو عام لوگوں تک رسائی کے لیے کیے گئے کام میں نمایاں کامیابی پر دی جائے گی۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button