تیج پرتاب کے حکم پر سمستی پور راجد میڈیا انچارج کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

تیج پرتاب کے حکم پر سمستی پور راجد میڈیا انچارج کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے حسن پور ودھان سبھا کے سرسیہ گاؤں ہر سال سیلاب کے زد میں رہتا ہے یہاں سے فتح حاصل کر اسمبلی میں جاکر نمائندگی کرنے والے پانچ سال کیلئے گم ہوجاتے ہیں ، مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ اس بار تیج پرتاپ یادو نے اس ودھان سبھا کی ذمہ داری خود لی ، اور وہ اپنے علاقے کا دورہ کر رہے ہیں ، اور علاقے کے ذمہ دار کو بھی اپنے علاقے کا دورہ کرکے مدد کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ، اسی وجہ سے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما یکے بعد دیگرے سرسیہ کا معائنہ کررہے ہیں،اور مسلسل روسڑا ایس ڈی او ، اور بلاک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ، اسی لئے بلاک انتظامیہ بھی متحرک ہے اور بی ڈی او بھی معائنہ کرکے پریشان حال لوگوں کو راحت رسانی میں لگی ہوئی,خاص طور پر راجد میڈیا انچارج ببلو کمار متحرک نظر آرہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں