اہم خبریںمضامین

تبلیغی جماعت دین کا ایک اہم شعبہ ہے ۔ ✍️ مفتی انعا م الحق قاسمی

تبلیغی جماعت دین کا ایک اہم شعبہ ہے۔۔۔۔

مفتی انعا م الحق قاسمی
امام وخطیب مسجد بلال موسی چک بیرگنیاں سیتامڑھی

تبلیغی جماعت دین کے شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے جو حضرت جی مولانا الیاس رحمۃ اللہ علیہ کے آہ وبکا اور انکی قربانیوں کے بعد وجود میں آئی
اس جماعت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس جماعت میں نکلنے والے ہر افراد اپنا مال اپنی جان لے کر اور صرف اپنی اصلاح کے واسطے نکلتے ہیں اخلاص للہیت ان کے لئے شرط اول ہوا کرتا ہے اس جماعت کے وجود میں آنے کے بعد کتنے ہی شراب پینے والے اپنے اس گناہ کبیرہ سے توبہ کرلۓاور کتنے ہی بے نمازی تہجدگزار بن گئے اس جماعت کی برکت سے کتنے ہی افراد صغیراور کبیرہ گناہوں سے توبہ کرکے ایک نیک اور صالح انسان بن کر زندگی گزار رہیں ایک واحد جماعت ہے جو فرقہ وارانیت سے پاک ہے اس جماعت سے ہر مکتبہ فکر کے افراد منسلک ہیں چاہے امیر ہو یا غریب ڈاکٹر ہو یا انجینئر ہر طبقے کے لوگ اس کام سے جڑے ہوۓ ہیں اس جماعت سے منسلک ہونے کے بعد آدمی کو اپنی آخرت کی فکر اور دنیا بے رغبتی پیدا ہوجاتی ہے مزید اعمال صالحہ کا داعیہ پیدا ہوجاتا ہے جوایک ایمان والے کے لیے خوش نصیبی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں
دنیا کا شاید کوئی ایسا خطہ باقی ہو جہاں اس جماعت سے منسلک افراد نہ پائے جاتے ہوں
لیکن سعودی حکومت نے تبلیغی جماعت کے خلاف جو فیصلہ صادر کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔سعودی حکومت اپنے عقل وخرد سے پردہ ہٹا کر اس جماعت کی افادیت کو سمجھے اور اپنے اس ناقابل قبول فیصلے کو واپس لے
مزید اللہ تعالی اس جماعت کی اور اس جماعت سے منسلک تمام افراد اور ان کے اکابر کی چہار جانب سے حفاظت فرماۓ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button