بہار D.El.Ed رجسٹریشن 2022 : بہار بورڈ نے D.El.Ed امتحان کے لیے رجسٹریشن کا لنک دوبارہ اوپن کر دیا ، جانیں کس تاریخ تک دے سکتے ہیں درخواست

بہار ڈی ایل ایڈ 2021-23 رجسٹریشن : بہار اسکول امتحانی بورڈ نے آج سے ایک بار پھر بہار ڈپلومہ ان ابتدائی ایجوکیشن امتحان کے رجسٹریشن لنک کو کھول دیا ہے۔
بی ایس ای بی بہار ڈی ایل ایڈ 2021-23 رجسٹریشن لنک دوبارہ کھولا: بہار اسکول ایگزامی-نیشن بورڈ نے بہار ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن امتحان 2021-23 کے لیے رجسٹریشن لنک کو دوبارہ کھول دیا ہے۔
02 مئی 2022 پیر سے BSEB D.El.Ed امتحان (BSEB D.El.Ed 2021023 رجسٹریشن ) کے لیے درخواست شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اگر آپ پہلے رجسٹریشن لنک کے ذریعے اپلائی نہیں کر سکے ہیں تو اس بار اپلائی کریں۔ آج سے یہ لنک 05 مئی 2022 تک کھلا رہے گا۔ یعنی آپ کے پاس بہار D.El.Ed امتحان کے لیے فارم بھرنے کے لیے 2 دن باقی ہیں۔
- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے

بہار ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن کورس کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو بی ایس ای بی کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا جس کا لنک ہے – biharboardonline.bihar.gov.in اس ویب سائٹ پر آپ رجسٹریشن لنک دوبارہ کھولنے کا نوٹس بھی دیکھ سکتے ہیں اور درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

آپ فارم میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔
امیدوار اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ وقت متعین میں فارم بھرنے کے ساتھ ساتھ ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔ اگر پچھلی دفعہ فارم میں کوئی غلطی ہوئی تھی تو اب آپ اسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت 06 مئی 2022 تک دستیاب رہے گی۔

اب موقع نہیں ملے گا-
یہ بھی جان لیں کہ فارم میں ترمیم کرنے یا دوبارہ اپلائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ اس بار آپ سے کوئی غلطی ہوئی تو آپ کو اسے سدھارنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اس لیے بہتر ہو گا کہ فارم کو احتیاط سے بھریں۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے
- بہار : فوقانیہ اور مولوی 2025 کے نتائج جاری، یہاں چیک کریں اپنا رزلٹ
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

