ارریہاہم خبریںاورنگ آبادبھاگلپوربہارتعلیم و روزگاردربھنگہسمستی پورسیتامڑھیکشن گنجگوپال گنجمشرقی چمپارنمظفر پورمغربی چمپارن

بہار : ہیڈ ماسٹر بحالی میں اردو اساتذہ کو بھی مسابقہ جاتی امتحان میں موقع ملے اور ریاست کے اردو مڈل اور پرائمری اسکولوں میں اردو داں کو ہی ہیڈ ماسٹر بحال کیا جائے کو لیکر پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت آج متوقع

پٹنہ، 9/فروری (قومی ترجمان) ہیڈ ماسٹر بحالی میں اردو اساتذہ کو بھی موقع ملے اور ریاست کے اردو پرائمری اور مڈل اسکولوں میں اردو داں کو ہی ہیڈ ماسٹر بحال کیا جائے ان دو نکاتی مفاد عامہ کی درخواست عبد الباقی انصاری کی سربراہی میں عدالت عالیہ میں دائر کیا گیا ہے جس کی سماعت آج چیف جسٹس کے کورٹ میں متوقع ہے ۔

واضح ہوکہ ہیڈ ٹیچر کی بحالی کے معاملے میں اردو/بنگلہ ٹی ای ٹی پاس اساتذہ کے ریاستی سطح کے قدآور و تسلیم شدہ رہنما عبدالباقی انصاری کی سربراہی میں ہائی کورٹ میں دائر کیس کی لسٹنگ آج چیف جسٹس کی فہرست میں 29ویں نمبر پر ہے۔ جس پر آج سماعت کی پوری امید جتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

نمائندہ قومی ترجمان سے بات کرتے ہوئے عبد الباقی انصاری نے کہا کہ اردو اساتذہ کے لئے یہ بریکنگ نیوز سے بڑھ کر یہ اہم پیش رفت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ رات کے ایک بجے بھی میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اردو اساتذہ کے تاثرات کا جائزہ لے رہا تھا پر اساتذہ کی یہ پر اسرار خاموشی چہ معنی دارد؟ کیا معنی و مفہوم اخذ کیا جائے؟ انہوں نے مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اردو اور اردو اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے وقف کر دی ہے لیکن آپ اردو داں طبقہ اور اردو اساتذہ کی بےحسی اور سستی نے مجھے بے چین اور پریشان کر رکھا ہے ۔

مجھے ایک شعر جھنجھوڑ کر اپنی راہ چلتے رہنے کی ہدایت کر رہا ہے کہ

خاموش مزاجی تجھے جینے نہیں دے گی
اس دور میں جینا ہے تو کہرام مچا دو!

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ

نمائندہ قومی ترجمان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ماسٹر کے امتحان میں موقع دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں ماہر تعلیم ایڈووکیٹ رکھنے کے لیے روپے کی سخت ضرورت ہے جس کے لیے آپ تمام اردو اساتذہ سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کریں تاکہ ہمارا کیس کمزور نہ ہو اور بالخصوص دائر کیس میں مثبت نتائج کے لئے بارگاہ الہی میں دعا کرتے رہیں ۔

انہوں مزید کہا کہ آپ اساتذہ فکر نہ کریں سارے معاملات پر میری عقابی نگاہیں مرکوز ہیں مضبوط قیادت آپ کی خدمت میں ہمہ وقت، ہمہ تن حاضر ہے۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

سب سے پہلے پڑھیں قومی ترجمان پر اردو خبریں ، اردو میں بریکنگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبریں ، لائیو نیوز اپڈیٹ ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز ، قومی ترجمان ڈاٹ کام پر جانیئے اپنی ریاست ملک و بیرون ملک اور بالخصوص بہار، جھارکھنڈ، مشرقی وسطی انٹرٹینمنٹ ، اسپورٹس ، بزنس ، ہیلتھ ، تعلیم و روزگار و جاب سے متعلق تمام تفصیلات سب سے پہلے ۔ قومی ترجمان کو ٹیلیگرام ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب ، ٹویٹر پر فالو کریں ،شیئر کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button