بہار: گاؤں والوں کے حملے میں زخمی انسپکٹر کی موت، 16 فروری کو طے ہے بیٹی کی شادی
انسپکٹر بیریندر پاسوان کے سر پر ایک مکان کی چھت سے لوہے کی کیلوں والی بھاری چیز سے مارا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے
اورنگ آباد، 31 جنوری – بہار کے اورنگ آباد ضلع کے داؤد نگر تھانہ علاقے کے شمشیر نگر پیڈی گاؤں میں ڈکیتی اور قتل کیس کے ملزمین کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر گاؤں والوں کے حملے میں شدید زخمی انسپکٹر بیرندر کمار پاسوان کی موت ہوگئی۔ اتوار کو انہوں نے پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ زخمی انسپکٹر بیرندر کمار پاسوان کو پہلے داؤد نگر لایا گیا۔ جہاں پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے بعد اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کردیا۔
کیا آپ کے پاس ووٹر کارڈ نہیں ہے، یہاں کلک کریں Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ
پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ 27 جنوری کی رات پولیس کی ٹیم ڈکیتی اور قتل کیس کے ملزمین کو پکڑنے کے لیے داؤد نگر تھانہ علاقے کے نانو بیگھا ریت گھاٹ پر گئی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے دوران گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ اس دوران انسپکٹر بیریندر پاسوان کے سر پر ایک مکان کی چھت سے لوہے کی کیلوں والی بھاری چیز سے مارا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی انسپکٹر کے ناک، کان اور منہ سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ مقامی ڈاکٹروں نے اسے پٹنہ ریفر کر دیا۔ گزشتہ تین دنوں سے وہ پٹنہ کے پارس اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ لیکن اتوار کو ان کا انتقال ہو گیا۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
ایس پی نے کہا کہ پولیس ٹیم پر حملے کے سلسلے میں 16 نامزد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والوں کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
بیٹی کی ڈولی اٹھنے سے پہلے انسپکٹر کی آٹھ گئی ڈولی
متوفی انسپکٹر کی بیٹی وندنا کماری کی شادی فروری مہینے میں طے تھی۔ شادی کا کارڈ بھی چھپ چکا تھا ۔ رشتہ داروں کو دعوتیں دی جا رہی تھیں۔ شادی کو لے کر گھر میں خوشیاں تھیں لیکن اوپر والے کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ واقعے کے بعد انسپکٹر کے اہل خانہ کا برا حال ہے۔
متوفی انسپکٹر کی بیٹی کو 9 فروری کو تلک کی رسم ادا ہونا تھا ۔ جبکہ 10 فروری کو سنگیت، 14 کو مڈوا، 15 کو مہندی کا پروگرام اور 16 کو جلوس بارات آنا تھا۔ انسپکٹر نے اپنی بیٹی کی شادی داؤد نگر کے ایکونی کے رہنے والے ای وکاش کے ساتھ طے کی تھی۔ حالانکہ لڑکوں کے تمام لوگ روہتاس کے بکرم گنج میں رہتے ہیں۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں