دربھنگہ

بہار پہلا صوبہ ہے جہاں کورونا سے موت پر لواحقین کو ملے 4 لاکھ کا چیک : جیویش کمار

سنگھواڑہ میں کورونا اور سیلاب سے ہلاک افراد کے ورثا کے درمیان چیک تقسیم

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
  لیبروسائل کے وزیر جیویش کمار نے کہا کہ بہار پورے ملک میں پہلا صوبہ ہے جہاں کورونا سے موت کے بعد آفات مینیجمنٹ محکمہ 4 لاکھ کا چیک فراہم کر اقتصادی مدد پہنچا رہا ہے۔کوویڈ 19 کی وباء سے ہلاک ہوئے لوگوں کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مسٹر جیویش کمار نے کہا کہ اس قہر سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔انہوں نے جمعہ کو سنگھواڑہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں کورونا اور سیلاب سے ہلاک افراد کے ورثاء کو 4-4 لاکھ کا چیک سونپا ۔انہوں نے کورونا سے ہلاک بھرواڑہ مہیش ٹھاکر کی اہلیہ ببیتا دیوی، نسرین کے شوہر محمد صفدر علی اسی طرح ڈوبنے سے ہلاک بردری پور کے گڈو سہنی کی اہلیہ سونی دیوی اور کٹاسہ کے سروج کمار کی اہلیہ جانکی دیوی کو امدادی چیک فراہم کیا اور اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر نے سی او چودھری بسنت کمار اور بی ڈی او راجیو رنجن کمار سے کورونا اور سیلاب کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی جانکاری بھی لی۔کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع نائب صدر وجئے چودھری ، منڈل صدر شیو شنکر ساہ، سابق مکھیا سدھیر چودھری، امجد عباس وغیرہ موجود تھے۔وہیں  سنگھواڑہ سی ایچ سی پہنچنے کے بعد مقامی ایم ایل اے و وزیر جیویش کمار نے اسپتال میں 10 لیٹر کے دو آکسیجن کوویڈ سینٹر میں فراہم کیے۔  انہوں نے انچارج میڈیکل آفیسرڈاکٹر پریم چندر اور دیگر ڈاکٹروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر کی ہولناکی کے وقت بے خوف ہو کر لوگوں کی مدد کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button