اہم خبریں

بہار میں انوکھی شادی، دولہا کو لینے گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچی دلہن

آپ نے دولہا کو بڑی شان سے بارات لے جاتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کیا آپ نے دلہن کو ایسا کرتے دیکھا یا سنا ہے؟ اگر آپ نے نہیں سنا تو ایسا ہی ایک واقعہ بہار میں سامنے آیا ہے۔

گیا شہر میں ایسی انوکھی شادی کا چرچا ہر کسی کی زبان پر ہے۔ دلہن گھوڑے پر سوار ہو کر دلہے راجہ کو لینے نکلی تو لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں ایسی انوکھی شادی کا چرچا ہر شخص کی زبان پر ہے

اس بارات میں گھوڑی پر سوار دلہن دلہے کو لینے نکلی تو لوگ انگشت بدنداں رہ گئے۔دراصل گیا شہر کے چاند چوڑا کی رہنے والی دلہنیا انوشکا گوہا کی شادی مغربی بنگال کے کولکاتا کے رہنے والے جیت مکھرجی سے ہوئی تھی۔

سجوار بھون دھرم شالہ، چاند چوڑہ سے، دلہنیا اپنے دولہا کو لینے گھوڑے پر سوار ہو کر ہوٹل پہنچی اور وہاں سے اس نے دولہا کا استقبال کیا۔ آگے آگے دلہن گھوڑے پر اور دلہا گاڑی پر بیٹھا پیچھے پیچھے چلتا رہا یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہا جب تک دونوں جئے مالا اسٹیج پر نہیں آئے اور اس دوران دلہا دلہن کے ساتھ دونوں طرف کے باراتی بھی تھے۔

گھوڑی پر سوار ہو کر دلہا کا لینے کے لیے نکلنے والی دلہنیا انوشکا کولکتہ میں انڈیگو ایئر لائنز میں ایئر ہوسٹس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انوشکا سے جب اس انوکھے شادی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو دلہنیا نے کہا کہ آج بھی لڑکوں اور لڑکیوں میں تفریق پائی جاتی ہے، لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر لانے کے لیے ایسی مہم کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button