مظفر پور : پارو تھانہ علاقے میں ایک جگہ پر مذہبی جھنڈا لگانے کے معاملے میں تھانہ انچارج نے اپنے بیان پر 18 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے میں نامزد پانچ افراد کو گرفتار کر کے بدھ کو کوٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ تین دن قبل تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کے مذہبی مقام پر جھنڈا لگانے کے معاملے میں تھانیدار راجندر ساہ نے اپنے تحریری بیان پر وکاس کمار، اننت سنگھ، رنجن کمار، شبھم کمار ،رشبھ کمار، راہل کمار، امن کمار، سمن کمار، سدھو کمار، راجکشور ٹھاکر، سندیپ کمار، نریش کمار، پرشانت کمار، وکاس کمار، آشیش کمار، اویناش کمار، راجیو کمار اور سنتو کمار کے نام لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وکاس کمار، رنجن کمار، راجکشور ٹھاکر، سندیپ کمار اور سدھو کمار کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!