بہار: بوائے فرینڈ نے شادی سے کیا انکار، تو گرل فرینڈ سمیت 6 سہیلیوں نے کھا لیا زہر ، 3 کی موت

اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں عاشق کے شادی سے انکار پر لڑکی سمیت اس کے 6 سہیلیوں نے زہر کھا لیا۔ 3 سہیلیاں جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
- نفرتیں پھیلانے والے دھرم گرو،سادھو سنت نہیں ھو سکتے \ مفتی محمد ھارون ندوی
- انڈیا پوسٹ ریکروٹمنٹ 2023 بمپر بھرتی : 40889 GDS پوسٹوں کے لیے دے سکتے ہیں درخواست ، آخری تاریخ اور دیگر تفصیلات دیکھیں
- ذات پر مبنی مردم شماری
ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ متوفی لڑکیوں میں سے ایک اپنے بھائی کے سالے سے پیار کرتی تھی۔ اس نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کے سامنے محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکے نے انکار کر دیا اور وہاں سے چلا گیا۔
عاشق کے انکار کے بعد تمام سہیلیاں اپنے گاؤں آ گئیں ۔ لیکن کچھ دیر دیکھا کہ گرل فرینڈ نے زہر کھا لیا ہے ۔ اس کے بعد دیگر سہیلیوں نے بھی اس کا ساتھ دیا اور سب نے باری باری زہریلی چیز کھا لی۔

لڑکیوں کے زہر کھانے کی اطلاع پر گاؤں والے جمع ہوگئے اور انہیں بچانے کی کوشش کی۔ لیکن تین کی موت ہوگئی ۔ باقی تین سہیلیوں کو علاج کے لیے مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او اودھیش کمار سنگھ، ایس ایچ او راج گرہ پرساد، چیف نمائندہ انوج کمار سنگھ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

گاؤں میں ایک ساتھ تین لڑکیوں کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام دوست گورڑو گئے تھے اور وہاں سے آکر زہر کھا لیا۔ یہاں تینوں لڑکیوں کی موت کے بعد پولس نے ان تمام کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- نفرتیں پھیلانے والے دھرم گرو،سادھو سنت نہیں ھو سکتے \ مفتی محمد ھارون ندوی
- انڈیا پوسٹ ریکروٹمنٹ 2023 بمپر بھرتی : 40889 GDS پوسٹوں کے لیے دے سکتے ہیں درخواست ، آخری تاریخ اور دیگر تفصیلات دیکھیں
- ذات پر مبنی مردم شماری
- 2022 کی چرچا بی جے پی کی سیاست کے لئے سود مند
- "حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو "
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

