بھاگلپور : نابالغ بیٹی کی تلاش میں بھٹک رہی ماں: سڑک پر بیٹی کی تصویر دکھا کر لوگوں سے پوچھتی رہی ، میری بیٹی کو کہیں دیکھا ہے؟
بھاگلپور ،2 فروری (قومی ترجمان) ایک ماں نابالغ بیٹی کی تلاش میں دربدر بھٹک رہی ہے۔ بیٹی کی ایک چھوٹی سی تصویر ہاتھوں میں لے کر لوگوں سے پوچھتی ہے، کیا کسی نے میری بیٹی کو دیکھا ہے؟ جواب نا میں ملتے ہی دوسرے لوگوں کو تصویر دکھا کر پوچھتی ہے کہ کیا اپنے میری بیٹی کو کہیں دیکھا ہے؟
گھر والوں نے بتایا کہ بیٹی کی گمشدگی کی شکایت تھانے سے لے کر ایس ایس پی کو کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ میری بیٹی کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ سڑک پر اپنی بیٹی کی تصویر لے کر لوگوں سے پوچھ رہی ہوں کہ کیا کسی نے میری بیٹی کو کہیں دیکھا ہے؟
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
مقدمہ 17 جنوری کو کیا گیا تھا، متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ بھاگلپور کے لودی پور تھانہ علاقے میں میرا گھر ہے۔ تھانے سے لے کر ایس ایس پی تک انصاف کا گہار لگا چکی ہوں ۔
لودی پور پولیس اسٹیشن میں 17 جنوری کو ہی خاندان نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لیکن آج تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جبکہ متاثرہ کی ماں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور تھانے کے چکر لگانے کے بعد تھک ہار گئی تو وہ اپنی بیٹی کی تصویر سڑک پر گزرنے والے راہگیر کو دکھا رہی ہے اور پوچھ رہی ہے کہ کیا کسی نے اس کی نابالغ بیٹی کو دیکھا ہے۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
بحوالہ : روزنامہ بھاسکر