POSTS
بھارت جوڑو یاتراکی عالمی سطح پر پزیرائی ، ہالی ووڈ اداکار نے تائید کی
نئی دہلی : فسطائی طاقتوں کے خلاف عوامی اتحاد کا پیغام دینے کیلئے نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کی پزیرائی عالمی سطح پر ہورہی ہے ۔ ہال ووڈ کے معروف اداکار جان کیوسیک نے سنیچر کو ایک ٹویٹ کر کے اس کے تائید کی ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فسطائیت کے خلاف ہورہی کوششوں کی میں حمایت کرتا ہوں ۔ انہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی پزیرائی میں ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے رکن راہل گاندھی کیرالا سے کشمیر تک پیدل سفر کر رہے ہیں ۔
بھارت جوڑو یاتراکی عالمی سطح پر پزیرائی ، ہالی ووڈ اداکار نے تائید کی
۵۲ سالہ اداکار جان کیوسیک اس سے قبل زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج اور اس سے پہلے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی تائید کر چکے ہیں ۔