اہم خبریں
بکرے کی جگہ چڑھادی گئی انسان کی بلی!
چتور : 17 جنوری – ریاست آندھراپردیش میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ نشہ کی حالت میں ایک شخص نے بکرے کی بلی چڑھانے کے دوران غلطی سے بکرے کو پکڑنے والے نوجوان کا گلا کاٹ دیا ۔
ضلع چتورکے ولسا پلی جانوروں کے تہوارکے موقع پرمقامی لوگ ایک مند کے پاس ایلماں مندرکے پاس بکرے کی بلی چڑھانے کیلئے جمع ہوئے تھے ، تمام تیاریاں کی گئی تھیں سریش نامی نوجوان جس بکرے کی بلی چڑھائی جانے والی تھی اسے پکڑ کرکھڑا ہوا تھا ۔
اس دوران بکرے کا گلا کاٹنے والے شخص نے بکرے کے بجائے سریش کے بال پکڑ کراس کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ پرانی مخاصمت کے نتیجہ میں دانستہ طورپریہ حرکت کی گئی ہے پولیس مختلف زاویوں سے اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات