ایک شام زبان کی دو بہنیں اردو اور ہندی کے نام، شعراء پلائیں گے شعروں کے جام
مہواویشالی / عادل شاہ پوری / مہواویشالی کی سرزمین پر آئندہ 28 اکتوبر 2023 کو آل انڈیا مشاعرہ وہ کوی سمیلن کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ مشاعرہ بعنوان” ایک شام زبان کی دو بہنیں اردو اور ہندی کے نام ” جہاں ملک کے نامور خاتون شاعرہ اور مرد شعراۓ کرام اپنے شعروں سے قومی یکجہتی کا پیغام دیں گے ساتھ ہی اپنے شعروں سے شام کو رنگین بھی بنائیں گے اور سامعین مدہوش مد ہوش بھی ہوں گے ۔
مہوا کی سرزمین پر آئندہ 28 اکتوبر 2023 کو آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن
جن شعراء کرام کا نام اس مشاعرہ کے سر فہرست ہیں ان میں جناب ڈاکٹر ماجد دیوبندی ، جناب ڈاکٹر کلیم قیصر گورکھپور ، محترمہ شبینہ ادیب صاحبہ ، جناب جوہر کانپوری ، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی ، جناب اختر اعظمی نئی دلی ، جناب شریف بھارتی یو پی ، نصرت عتیق گورکھپور ، جناب عادل راشد دلی ، جناب سنیل کمار تنگ سوان ، جناب پروفیسر ناظم قادری سنگھاڑوی ویشالی ، کلاسیکی آواز کے مالک جناب کامران غنی صبا مظفر پور ، نوجوان شاعر جناب بشر رحیمی ویشالی ، جناب مظہر وسطوی ویشالی عادل شاہ پوری ویشالی واضح ہو کے یہ مشاعرہ اقلیتی فاؤنڈیشن برائے ترقیات و تحفظات بہار یونٹ زیر اہتمام انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے قومی کنوینر محمد تشکیل کیفی معاون کنوینر بہار یونٹ پروفیسر حافظ توقیر سیفی سابق موا نگر پارشد رکن وہ اردو ایکشن کمیٹی بہار ضلع ویشالی کے جنرل سیکرٹری کی رہنمائی میں کامیابی کی منزل طے کرے گی۔
اس مشاعرے کے معاونین میں میسا کلینک حاجی پور ، جیوک ہارٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پٹنہ ، ویشالی کریشی کیندر حاجی پور ویشالی ، خزانہ جوئلرس پٹنہ ، ابوالکلام مائنروٹی ٹیچر ٹریننگ کالج مشرقی چمپارن ، فاطمہ ڈگری کالج پٹنہ ، اور میڈیا معاونین میں صوبہ بہار کے کثیر الاشاعت اردو اخبار قومی تنظیم سبزی باغ پٹنہ و ٹی ، بی ، جی میڈیا نیو دلی خبروں اور اشتہارات جیسے کاموں میں اہم کردار نبھائیں گے مہمان خصوصی کے طور پر ایشیا کے مشہور معروف جناب ڈاکٹر عبدل احمد حئی ڈائریکٹر ایچ ۔ ایم ۔ آر ۔ آئی ۔ پٹنہ ، جناب محمد سلیم پرویز انصاری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ، جناب امتیاز کریمی صاحب بہار پبلک کمیشن پٹنہ ، ڈاکٹر آسمہ پروین جدیو ریاستی جنرل سیکریٹری خاتون سیل ، نوین کمار بھارتی میئر نگر پارشد مہواویشالی ، پروفیسر سنجے سنگھ این این کالج سنگھارہ ویشالی بھی تشریف فرما ہوں گے ساتھ ہی چیف گیسٹ حاجی پور لوک سبھا کے لوجپا ایم پی مرکزی وزیر جناب پسو پتی کمار پارس بھی تشریف فرما ہوں گے اور اسٹیج کے رونق بڑھائیں گے۔