ایک ایسا اسکول جہاں بچوں کو مڈ ڈے میل مہمانوں کے طرح پیش کیا جاتا ہے
- بہار کے کس اسکول میں بچوں کو اس طرح کا ملتا ہے مڈ ڈے میل ؟ جانیں تفصیلات
سیتامڑھی : 1 / مارچ (قومی ترجمان) بہار حکومت نے تقریباً دو سال بعد اسکولوں میں دوپہر کے خانہ کا نظم شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اسی کے ساتھ 28 فروری 2022 سے دوبارہ مڈ ڈے میل شروع ہو گیا ہے جہاں بچے گرما گرم کھانے کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔
محکمانہ حکم کے مطابق پیر کو پی ایم پوشن اسکیم کے تحت مڈل اسکول جھپہاں اردو (پریہار) میں کووڈ پروٹوکول کے کا لحاظ رکھتے ہوئے کھانے سے پہلے بچوں کو ہاتھ دھلوایا گیا، اسی طرح کھانے کی جگہ کو سینی-ٹایز کے بعد صاف کرکے مڈ ڈے میل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
تقریباً دو سال سے بند مڈ ڈے میل کے شروع ہونے کے پہلے دن مجوزہ مینو کے مطابق بچوں کو چاول، مخلوط دالیں اور ہری سبزیاں فراہم کی گئیں۔
زیر نظر تصویر کو غور سے دیکھیں کہ اس اسکول میں مڈ ڈے میل کس خوبصورت اور پر تعیش انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، یوں محسوس ہوگا جیسے کسی فنکشن میں دسترخوان دراز کیا گیا ہے جہاں دسترخوان کے دونوں اطراف سے بچے سلیقے سے کھانے کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر اب یہ وائرل بھی ہو گیا ہے ۔
ہیڈ ماسٹر راشد فہمی نے بتایا کہ مڈ ڈے میل بچوں کی غذائیت کو تقویت دینے کے مقصد سے یقیناً فائدہ مند ہے لیکن پیچیدہ عمل کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ تدریس پر اس کا منفی اثر پڑتا ہے اس لیے اساتذہ کو اس نظام سے آزاد کیا جانا چاہیے۔
موقع پر محمد اطہر، محمد شمیم احمد، محمد شعیب عالم، رام نریش سنگھ، رضی احمد، منیشا کماری کے ساتھ سکول ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین/سیکرٹری موجود تھے۔
حوالہ : بہار مرر
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!