POSTS

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کی شام 19 مئی کو قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کر کے تبریز شہر کی جانب لوٹتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا۔ خبریں آ رہی ہیں کہ اس سانحے میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراهیم رئیسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

صدر سید ابراهیم رئیسی کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللهیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی اور حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان سمیت ہیلی کاپٹر کے پائیلٹس کے بھی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ایرانی اہلکاروں کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت سبھی افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اس سے قبل ایران میں ہلال احمر کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ صورتحال خوشگوار نہیں ہے ۔ امدادی ٹیمیں کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، صورتحال اچھی نہیں

ایرانی میڈیا نے تھوڑی دیر پہلے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ۔ ایک اور ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور بد قسمتی سے اس پر سوار تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button