اہم خبریںدہلیعالمی خبریں

اہانت رسول : ممبئی پولس جلد ہی نو پورشرما کوسمن جاری کرے گی

ممبئی : حضور اقدس ص کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف ممبئی میں رضا اکیڈمی کی جانب سے کیس درج کرایا گیا تھا، اب ممبئی پولس جلد ہی نپور شرما کو سمن بھیج کر پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرسکتی ہے ۔ممبئی پولس کے کمشنر سنجے پانڈے نے یہ بات کہی ہے ۔

کہا کہ گیان وا پی مسئلے پر ٹی وی ڈیبٹ کے دوران تبصرے کو لے کر مبنی پولس جلد ہی معطل کی گئی بی جے پی ترجمان نو پورشرما کو سمن جارے کرے گی اور اس کا بیان درج کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے جوبھی ضروری کارروائی ہوگی وہ کی جائے گی ۔ بتادیں کہ رضا اکیڈمی کے جوائنٹ سکریٹری عرفان شیخ نے ممبئی میں کیس درج کرایا تھا ۔ممبئی پولس سنجے پانڈے نے بتایا کہ ۲۹ مئی کی رات نو پورشرما کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا ۔

نوپور شرما کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۱۲۹۵ اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، اس کے تحت اس پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا ، اس کے علاوہ دو کمیونٹی کے درمیان دشمنی کے فروغ کے الزام میں بھی آئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳ اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

قومی ترجمان
قومی ترجمان
Qaumi Tarjuman
قومی ترجمان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button