سمستی پور

اپنے 6 نکاتی مطالبات کو لیکر دلسنگھ سرائے ایس کے نصیرالدین بیڑی کمپنی پر مزدوروں نے دھرنا و مظاہرہ کیا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور صدر سب ڈویژنل بیڑی مزدور یونین کے بینر تلے آج بیڑی مزدوروں نے اپنے 6 نکاتی مطالبات کو لیکر مقامی ایس کے نصیرالدین بیڑی کمپنی پر دھرنا و مظاہرہ کیا اس سے قبل یونین کے جنرل سیکرٹری رام ولاس شرما کی قیادت میں بیڑی مزدوروں کا قافلہ مہاویر چوک سے مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں سے ہوکر بیڑی کمپنی دفتر پر پہنچا جہاں یونین کے صدر پون کمار آزاد کی صدارت میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے بہار صوبائی بیڑی مزدور فیڈریشن کے نائب صدر رام دیو سہنی بھاکپا انچل سکریٹری ونود کمار سمیر یونین کے جنرل سیکرٹری رام ولاس شرما شنکر رام شمبھو کمار چودھری وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی حکومت کو بیڑی مزدوروں کی بدحالی انکے مختلف مسائل اور ڈیزل پٹرول و ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے لئے ذمہ دار ٹھرایا وہیں بعد میں ایک وفد نے اپنے مطالبات پر مشتمل 6 نکاتی میمورنڈم کمپنی کے زونل مینیجر کو پیش کیا موقع پر شیوچندر مہتو مہیشور رام عثمان انصاری سداما دیوی کارو دیوی محمد یونس سکھدیو داس جگدیو داس وشنودیو داس وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button