Uncategorized

امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری کا انتقال

دیوبند (ذرائع) دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ھند کے مخلص خادم ، انتہائی شفیق و محسن استاذ اور بے مثال مربی و سرپرست ، بلند پایہ عالم دین اور محدث قوم و ملت کے متاع گراں مایہ امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ ) نہایت پاکیزگی اور دیانت و امانت کے ساتھ 76 سال تک ایک مثالی ، اصولی اور بے داغ زندگی گزارکر آج مؤرخہ ۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ مطابق ٢١ / ٢٠٢١ء عین نماز جمعہ کے وقت ( دوپہر سوا بجے ) ھمیں یتیم اور اپنے سایہ شفقت سے محروم کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ، ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیئ عندہ باجل مسمی ۔

اس غمناک خبر پر ان کے صاحبزادےمحمد سلمان منصورپوری نے تمام حضرات سے عاجزانہ گزارش کی ہے کہ حضرت علیہ الرحمہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اھتمام فرمائیں اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائیں۔

احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ

احقر محمد عفان منصورپوری غفرلہ

۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ
٢١ / مئی ۲۰۲۱ء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button