الحاج عتیق احمد ناصری کی طبیعت علیل، دعائے صحت کی درخواست

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ بلاک کے ناصر گنج نستہ باشندہ،امارت شرعیہ کے ارباب حل وعقد،مدرسہ ناصر العلوم کے سرپرست اور علاقے کی مشہور دینی وسماجی شخصیت الحاج عتیق احمد ان دنوں کافی علیل ہیں جس کے سبب ان سے جڑا ایک بڑا طبقہ شدید صدمے میں ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے اہل خانہ سمیت علاقہ کی موقر شخصیات کی جانب سے دعا کی اپیل کی گئی ہے

ان کے صاحبزادے مولانا سلیم ناصری ناظم مدرسہ ناصرالعلوم ناصرگنج نستہ اور مولانا انوار رشادی نے تمام علماء،ائمہ مساجد اور دانشوران سے موصوف کے لئے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کی خاص دعاء ان کی جلد صحت یابی میں معاون ثابت ہوگی۔ بتادیں کہ الحاج عتیق احمد علاقے کی ان شخصیتوں میں سے ایک ہیں جن کی دینی سماجی اور سیاسی خدمات ہر طبقے میں یکساں مسلم رہی ہیں

خاص طور پر انہوں نے سماج کے غریب اور دبے کچلے لوگوں کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو کام کئے اس نے انہیں علاقے کا جانا پہچانا چہرا بنائے رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔ان سب کے علاوہ حاجی عتیق احمد کی بڑی خوبی یہ ہے وہ سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں