POSTS
اسکارپیو کی ٹھوکر سے 55 سالہ خاتون کی موت
سمری (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) تارالاہی سڑک پر مادھو پور مندر کے قریب ایک بے قابو اسکارپیو کی ٹھوکر سے زخمی خاتون کی موت جمعرات کی دیر رات ڈی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران دو ہو گئی۔
متوفیہ کی شناخت سنجنا دیوی (55) کے طور پر ہوئی ہے جو رام ویر بھگت کی اہلیہ تھی ۔بتایا گیا ہے وہ اپنے گھر کے قریب کھڑی تھی تبھی سمری سے بنولی جارہی تھی کہ سفید رنگ کی اسکارپیو بی آر 077 پی بی5420 نے اسے ٹھوکر ماردی اور اسکارپیو حادثے کا شکار ہوکر سڑک کناڑے گڑھے میں پھنس گئی۔جب تک لوگ موقع پر پہنچے اسکارپیو ڈرائیور زخمی خاتون کو لیکر اسپتال نکل گیا اور وہاں اسے داخل کروا کر نکل گیا۔جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی ۔