POSTS
اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر حماس کا راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ
غزہ پٹی (ذرائع) غزہ پٹی میں حماس کے ونگ اعزاز الدین القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔القسام بریگیڈ کے مطابق یہ حملے ہیٹزیریم اور تلنوف کے ہوائی اڈوں پر کئے گئے ہیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ اس وقت فلسطین اور اسرائیل کے مابین سخت جنگ کے دران صورت حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔دونوں ممالک کے مابین جاری تنازع میں اب تک فلسطین کے 242 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں۔اور تقریباً 1500 افراد زخمی ہیں۔واضح ہو کہ اس تنازع میں 12 اسرائیلی کی ہلاکت کے ساتھ ہی قریباً 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حالیہ تناظر پر اقوام عالم کی نگاہیں مرکوز ہیں۔