- اپوزیشن جماعتوں کو ان میں سے کم از کم دو محاذوں پر بی جے پی کو شکست دینا ہوگی؛ پرشانت کشور
- اترپردیش : 2024 میں بی جے پی کی شکست ممکن ہے لیکن : پرشانت کشور
نئی دہلی (ایجنسیاں) مشہور انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے امکانات کے بارے میں کھل کر اپنی رائے دی ہے ۔
پرشانت کشور نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوتوا ، قوم پرستی اور عوامی بہبود کی پالیسیوں کا ایک مضبوط بیانیہ تیار کیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو ان میں سے کم از کم دو محاذوں پر بی جے پی کو شکست دینا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا اپوزیشن محاذ بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ، جو 2024 میں بی جے پی کو شکست دے سکے ۔ ایسا تب بھی کیا جا سکتا ہے جب اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات جسے سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
پر شانت کشور نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ممکن ہے ۔ لیکن کیا اپوزیشن کی موجودہ صورتحال کے مطابق بی جے پی کو شکست دینا ممکن ہے ؟ شاید نہیں … میں ایک ایسا اپوزیشن محاذ بنانے میں مدد کرنا چاہتا ہوں ، جو 2024 میں بی جے پی کو مضبوط مقابلہ دے سکے ۔