اب گھر بیٹھے ہی کھول سکتے ہیں IPPB میں بینک اکاؤنٹ ، جانیں آسان طریقہ
- صرف ایپ کے ذریعے گھر میں بیٹھے کھول سکتے ہیں اکاؤنٹ
- آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔ KYC عمل کو 1 سال کے اندر مکمل کرنا ہوگا۔
- کے وائسی / KYC کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کا ڈیجیٹل بچت اکاؤنٹ باقاعدہ بچت اکاؤنٹ میں اپ گریڈ ہو جائے گا
- انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے کھاتے دار IPPB موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے آسانی سے مختلف قسم کے لین دین کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا بینک بیلنس، فنڈ ٹرانسفر اور دیگر مالی لین دین بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی انڈیا پوسٹل پیمنٹس بینک یا IPPB میں اکاؤنٹ کھولنے کا سوچ رہے ہیں تو اب آپ یہ کام آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔ آپ یہ کام بہت آسان مراحل میں کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی سہولت بہت سے دوسرے بینکوں میں بھی دستیاب ہے لیکن ہم آپ کو IPPB بینک اکاؤنٹ آن لائن کھولنے کے طریقہ کار کی وضاحت کر رہے ہیں۔
آئی پی پی بی حکومت ہند کی % 100 شراکت داری کے ساتھ وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک عام شہریوں کے لیے ایک آسان اور سستی بینک ہے کیونکہ اسے محکمہ ڈاک کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا فائدہ ملتا ہے۔
آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔ KYC عمل کو 1 سال کے اندر مکمل کرنا ہوگا۔ اپنے دستاویزات پوسٹ آفس چیک پوائنٹ پر جمع کروائیں۔ KYC کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کا ڈیجیٹل بچت اکاؤنٹ باقاعدہ بچت اکاؤنٹ میں اپ گریڈ ہو جائے گا۔
گوگل پلے اسٹور پر جا کر IPPB موبائل بینکنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد Open Your Account Now پر کلک کریں۔ پھر موبائل نمبر داخل کرنے کے بعد پین نمبر اور آدھار نمبر کی ضرورت ہوگی۔تمام معلومات کو درست طریقے سے درج کرنا ہوگا۔آسانی سے آپ کا اکاؤنٹ کھل جائے گا۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے کھاتے دار IPPB موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے آسانی سے مختلف قسم کے لین دین کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا بینک بیلنس، فنڈ ٹرانسفر اور دیگر مالی لین دین بھی کر سکتے ہیں۔آپ بجلی کے بل کی ادائیگی دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی، موبائل اور ڈی ٹی ایچ ریچارج، چیک بک کی درخواست اور بینک اسٹیٹمنٹ سمیت بہت سی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔