سمستی پور

آپ کا خون کسی کے سانسوں کو تھمنے سے روک سکتا ہے: تمنا خان

بہار یوتھ فیڈریشن نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کر کیا مثال پیش: سول سرجن

سمستی پور( تنویر عالم تنہا) عالمی خون ڈونر ڈے کے موقع پر آج ضلع کا معتبر رضاکار تنظیم بہار یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام صدر اسپتال احاطہ واقع بلڈ بینک دفتر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسکا افتتاح سول سرجن ڈاکٹر ایس کے گپتا اور اسپتال سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ہیمنت کمار نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر ایس کے گپتا نے کہا کہ بہار یوتھ فیڈریشن کا یہ کام واقعی قابل ستائش ہے کہ کورونا وباء کے دوران لگائے گئے لاک ڈاؤن میں خون کی۔زبردست کمی ہوگئی ہے ایسے میں بہار یوتھ فیڈریشن نے ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ رضاکارانہ۔طور پر خون عطیہ کراکر ایک بہترین کارنامہ انجام دیا ہے جسکے لئے میں بہار یوتھ فیڈریشن کے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وہیں صدر اسپتال کے سپریٹنڈنٹ و بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر ہیمنت کمار نے کہا کہبلڈ ایک ایسی چیز ہے جسے آرٹیفیشل طور پر بنایا نہیں جاتا ہےاور اسکی سپلائی کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے ۔یہ انسان کے جسم میں ہی تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ مریضوں کے جسم میں خون کی اتنی کمی ہو جاتی ہےکہ انہیں کسی اور کے خون کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایک شخص خون عطیہ کر کےکم از کم تین لوگوں کی جان بچا سکتا ہے حالانکہ تمام اویرنیس کے باوجود آج بھی کئی پڑھے لکھے لوگ خون عطیہ کرنے سے گھبراتے ہیں ۔انہوں نے بہار یوتھ فیڈریشن کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیڈریشن لوگوں میں پھیلے بھرم کو دور کرنے کی لگاتار کوشش کررہا ہے اور اسکے لئے دیہی علاقے میں لگاتار خون عطیہ کیمپ۔لگاکر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کا کام کرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح بلڈ بینک میں خون کی کمی پیدا ہوگئی ہے اسے دیکھتے ہوئے بہار یوتھ فیڈریشن نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بلڈ بینک میں رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔وہیں اس موقع پر فیڈریشن کے صدر محمد تمنا خان نے کہا کہ ہر صحت مند انسان کو خون کا عطیہ کرنی چاہئے کیونکہ آپکا خون کسی سانسوں کو تھمنے سے روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران لگائے گئے لاک ڈاؤن میں ریڈ کراس سوسائٹی اور بلڈ بینک میں خون کی کافی کمی ہوگئی ہے جس سے لوگوں کو خون کے لئے در۔در بھٹکنا پڑ رہا ہے خاص کر حاملہ خاتون اور تھیلیسیمیا متاثر بچے کو کافی دشواری ہورہی تھی اسی کو دیکھتے ہوئے بہار یوتھ فیڈریشن نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بلڈ بینک دفتر میں رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر خان نے بتایا کہ بہار یوتھ فیڈریشن اپنے قیام کے بعد سے ہی متواتر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کررہا ہے۔اس سے قبل معاشرے کے نوجوانوں میں خون عطیہ کو لیکر کافی بھرم تھا ہماری تنظیم نوجوانوں کو اندر پھیلے بھرم کو دور کرنے کا کام کیا ہے اور لوگوں میں اسکے تئیں بیداری مہم بھی چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے خون عطیہ کیمپ میں شامل ہوکر اپنے بیش قیمتی خون کو عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپکے خون سے کسی انسان کی جان بچتی ہے اور کسی کی جان بچانا ثواب کا کام ہے۔کیمپ میں وندنا سنگھ،نیرج،ریتو راج،رنجن پاسوان،پرنس کمار بھگت،سنجئے کمار،محمد فیروز،اکرم۔جمال خان،نیلم دیوی،امیت کمار،کونال کمار،محمد وسیم،محفوظ عالم،پرنس کمار،راہل کمار،ڈاکٹر وجئے کمار،محمد شرف عالم،مکیش کمار،محمد شاہنواز شکیل سمیت ڈھائی درجن لوگوں نے خون کا عطیہ کیا۔اس موقع پر محمد تمنا خان کے علاوہ پپو خان،محمد عرفان،نوشاد عالم ،علی اقبال،محمد فیروز،شہادت علی،افتاب عالم،محمد شبیر وغیرہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button