سمستی پور

آنجہانی رام لکھن مہتو سادگی سچائی سادہ اور اعلیٰ درجے کے اخلاق مند و اچھے نرم مزاج کے حامل رہنما تھے،مقررین

آنجہانی رام لکھن مہتو کی 74 ویں یوم پیدائش منعقد ایک تقریب کے ذریعہ منائی گئی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے غوث پور میں واقع آر ایل مہتو بی ایڈ کالج کے احاطہ میں حکومت بہار کے سابق وزیر آنجہانی رام لکھن مہتو کی 74 ویں یوم پیدائش منعقد ایک تقریب کے ذریعہ منائی گئی تقریب کی باقاعدہ شروعات جہاں شمع روشن کر کی گئی وہی شرکاء نے انکے مجسمہ پر گل پوشی کر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آنجہانی رام لکھن مہتو سادگی سچائی سادہ اور اعلیٰ درجے کے اخلاق مند و اچھے نرم مزاج کے حامل رہنما تھے وہ نہ صرف مہزب وقابل تھے بلکہ دور اندیش اچھی سمجھ وشعور تنظیمی صلاحیت سے مالا مال انسان تھے وہ غرباء و محرومین افراد کو سماج کے صف اول قطار سے جوڑنے کےلئے ہمیشہ کوشاں رہے انکا وجود اور شخصیت دونوں اعلی اور عظیم ہے اور انکا کردار مشعل راہ ہے اس تقریب میں انکے فرزند جدیو کے رہنما پرشانت کمار پنکج اہلیہ کنتی سنہا بہو ارچنا کماری بیٹی پرینکا کماری سمیت پورا کنبہ پیش پیش رہتے ہوئے اس موقع پر شجر کاری کے عمل کو بھی انجام دیا ساتھ ہی آنجہانی رام لکھن مہتو کے اس یوم پیدائش کے موقع پر اجیارپور اسمبلی حلقہ کے سبھی پنچایتوں میں سینکڑوں پھلدار سفید مالدہ آم کے درخت لگائے گئے وہی انکے فرزند جدیو رہنما وکالج کے ڈائریکٹر پرشانت کمار پنکج نے بتایا کہ یہ یوم پیدائش کی تقریب ملک و بیرون ملک میں بھی منایا گیا یہ صوبہ بہار کے متعدد ضلعوں و سمستی پور ضلع کے متعدد بلاکوں و کئی پنچایتوں میں بھی منایا گیا بیرون ملک میں خاص طور پر انگلینڈ اسکاٹ لینڈ نیدرلینڈ کناڈا امریکہ دبئی جرمنی نیپال و سنگاپور میں منایا گیا لیٹن امریکی ملک کوسٹا ریکا سپر اسٹار بہاری نژاد پربھاکر شرن نے بتایا کہ اس موقع پر کینسر کی دوا بننے والے پودے گریوی اولا پودے لگانے گئے لندن سے کلپنا کندن نیدرلینڈ سے نکی لاس اینجلس سے شیوانی کناڈا سے تلک ناگ جرمنی سے اداکار پرشانت پربھاکر وغیرہ متعدد افراد کو اس تقریب کے لئے جوم ایپ کے ذریعے جوڑا گیا اور ایک ساتھ بیک وقت کیک کاٹے گئے وہی اس موقع پر ثقافتی پروگرام کے ساتھ ہی غرب ویتیم بچوں کے درمیان اسکولی بیگ اور کتابیں تقسیم کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button